English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل مؤخر

chairmen have been elected

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن دانیال چوہدری نے بل پیش کیا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کو موجودہ 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دانیال چوہدری نے اس بل کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں 54 ہزار سے زائد کیسز پینڈنگ ہیں، اور موجودہ عدلیہ پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل نظریہ ضرورت کے تحت پیش کیا گیا ہے، کیونکہ آبادی میں اضافے کے ساتھ کیسز کا بیک لاگ بھی بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کی اور اسے پرائیویٹ ممبر کا بل قرار دیا، جو ان کے مطابق صرف حکومت ہی پیش کر سکتی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی بل کو مؤخر کرنے کی تجویز دی، جس پر اسپیکر نے اس بل کو متعلقہ کمیٹی یعنی قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

اس فیصلے کے بعد بل کی مزید تفصیلات اور اس پر بحث کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے