لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کیے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کو کوہ سلیمان کے علاقے میں ندی نالوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں، بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

