English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کراچی سے صرف مال بنانا اور کرپشن کرنا جانتی ہے، منعم ظفر خان

against K Electric

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت آئین کے آرٹیکل 140-Aکے مطابق بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح تک اختیارات منتقل نہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی، پیپلز پارٹی کراچی سے صرف مال بنانا اور کرپشن کرنا جانتی ہے کراچی کے عوام کو کچھ دینا نہیں چاہتی۔

ادارہ نورحق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  منعم ظفر خان نے کہاکہ   کراچی سے وصول شدہ ٹیکسوں کی اربوں روپے کی رقم میں سے کراچی پر معمولی رقم بھی خرچ نہیں کی جاتی، سندھ حکومت اور قبضہ میئر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن سمیت دیگر اختیارات اور وسائل پر قبضہ کرکے شہر کو تباہ وبرباد کردیا ہے، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ حکومت میں ہے اور 14سال سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی براہ راست پیپلز پارٹی کے کنٹرول میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  شہر میں کثیر المنزلہ عمارتیں اور غیر قانونی تعمیرات اسی کی پشت پناہی اور سرپرستی میں بن رہی ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے کراچی کو دنیا بھر میں رہائش کے قابل رہنے والے شہروں کی فہرست میں مسلسل تنزلی کا شکار کیا ہوا ہے اور 173ممالک میں 169ویں درجے تک پہنچادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   گارڈن کے علاقے میں کنویں میں گر کر دو بچوں اور نوجوان کی المناک اموات کے حوالے سے ریسکیو 1122جو سندھ حکومت کے ماتحت ہے کی نااہلی اور ناقص کارکردگی عیاں ہوگئی ہے، بارش کے بعد شہر کی ابتر صورتحال اور انفرااسٹرکچر کی تباہی نے سندھ حکومت و کے ایم سی کی نااہلی و کرپشن کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے