English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کانگو کی مکالا جیل میں بھگدڑ اور پولیس فائرنگ سے 129 قیدی ہلاک

کانگو: دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 129 قیدی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکالا جیل میں قیدیوں کے فرار کی کوشش کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں بھگدڑ کے باعث ہوئیں۔

کانگو کے وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی جیل حکام کی انتباہی گولیوں سے ہلاک ہوئے جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں جاری ہے۔ واقعے کے دوران قیدیوں کی جانب سے خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، مکالا جیل میں قیدیوں کی گنجائش ڈیڑھ ہزار ہے، لیکن یہاں 12 ہزار سے زیادہ قیدی قید ہیں۔ جیل میں قیدیوں کے فرار کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، 2017ء میں ایک مذہبی تنظیم نے مکالا جیل پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو آزاد کر دیا تھا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے