English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیسکو کی شکایت پر گرفتار صنعتکار گوہر اللہ عدالت میں پیش

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی این او سی پر بجلی کا پیداواری پلانٹ لگانے والے صنعتکار گوہر اللہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا تفتیش کیلےے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیاگزشتہ روز حیسکو کی شکایت پر ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار صنعتکار گوہر اللہ کو ہتھکڑیاں لگا کر سول کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ کے استدعا کو رد کرکے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ایف آئی اے نے گزشتہ روز فتح مل میں تین عشاریہ چھ میگاواٹ کا غیر
قانونی بجلی گھر لگانے پر گوہر اللہ کو ایک حیسکو افسر سمیت گرفتار کیا تھا جو کہ بجلی بنا کر فروخت بھی کررہا تھا اور اس مد میں ملزم نے حکومتی خزانے کو 70کروڑ کا نقصان پہنچایا ہے ایس ایچ او ایف آئی اے کے مطابق دس برس میں گوہر اللہ سے معاونت کرنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے