جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے 840پنشنرز کی آئی ڈیز سات ماہ سے بند ،حقیقی پنشنرز دربدر ،فاقوں پر آگئے ،فرضی آئی ڈیز کی شکایات پر حقیقی پنشنرز بھی رگڑے میں آگئے ، 70کے قریب پنشن آئی ڈیز کھولنے کی سفارش کی ہے دو چار کے متعلق احکامات ملے ہیں ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر جیکب آباد ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے 840پنشنرز کی سات ماہ سے آئی ڈیزبند ہونے کی وجہ سے پنشنرز سخت پریشان ہیںپنشن نہ ملنے کی وجہ سے بیواہ ،ضعیف اور دیگر فاقوں پر آگئے ہیںجن کا کوئی پرسان حال نہیں،محکمہ خزانہ کی جانب سے فرضی آئی ڈیز ہونے کی شکایات پر کارروائی میں حقیقی پنشنر بھی رگڑے میں آگئے ہیںمتاثر پنشنر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فرضی آئی ڈیز کے خلاف کارروائی کے بجائے حقیقی پنشنرز کو بھی پنشن سے محروم کر دیا گیا ہے جو زیادتی ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر محمد علی منگی نے رابطے پر بتایا کہ ضلع جیکب آباد کی 840پنشن آئی ڈیز میں سے 70کے قریب پنشنرز نے رجوع کیا اور اپنے کاغذات جمع کرائے جن کے متعلق دو میٹنگس بھی ہوئی ہیں ان پنشنرز کی آئی ڈیز کھولنے کی سفارش کی ہے جن کی تصدیق متعلقہ محکموں کی جانب سے بھی کی گئی ہے دیگر نے تاحال رابطہ ہی نہیں کیا ،دو چار کے متعلق احکامات ملے ہیں واٹس اپ کاپی ملی ہیں باضابطہ تحریری حکم نامہ ملنے کے بعد پنشن آئی ڈیز کھولی جائیں گی۔
