English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢۢ�یصل آباد،ایل پی جی ایسوسی ایشن کے تحت سی�ٹی سیمینار

القمر

فیصل آباد (آئی این پی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام معصوم جانوں کے بچائو اور غیرمعیاری سلنڈروں کی روک تھام کیلئے سیفٹی سیمینار اور ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی و چیئرمین عرفان کھوکھر اور انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ کے صدر چودھری پرویز اقبال کموکا کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے قیام کا اعلان کیا اور عتیق خان کو سینئر وائس چیئرمین ‘ رانا فہد کو صدر‘ راجہ جبار کو جنرل سیکرٹری ‘ حاجی عابد حسین مغل کو صدر پنجاب‘ عثمان مانی کو جنرل سیکرٹری پنجاب اور چوہدری علی حسن وڑائچ ریجنل جنرل سیکرٹری ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد کو ترجمان ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان مقرر کر دیا ‘استقبالیہ تقریب میں چودھری تصور وڑائچ پیٹرن انچیف ایل پی جی ایسوسی ایشن فیصل آباد‘ طارق محمود قادری سینئر نائب صدر انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) الائیڈ گروپ فیصل آباد‘ شاہد حسین مغل سیکرٹری مینجمنٹ‘ سابق چیئرمین یٰسین امین‘ میاں عابد‘ مرزا شوکت‘ حاجی اشرف‘ شبیر جان کے علاوہ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے زونل صدور‘ سیکرٹریز‘ عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چودھری پرویز اقبال کموکا اور سینئر نائب صدر طارق قادری نے کہا کہ ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک تاجروں کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ رہے گا‘ ماضی میں ایل پی جی کے ڈسٹری بیوٹرز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا ہماری پوری ٹیم نے ان کا ساتھ دیا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے جب تک انہیں مشکل سے نکال نہ لیا ہو‘ انہوں نے آئندہ بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم آپ کے حقوق کی رکھوالی کیلئے جاگ رہے ہیں اور آپ کا ساتھ ہمیشہ نبھائیں گے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو ہراساں نہ کریں اور جو تاجر انتظامیہ کے SOPs فالو کرتے ہیں انہیں جرمانے نہ کئے جائیں‘ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کے مین پلانٹوں کی نگرانی کی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ڈسٹری بیوٹرز کو اوگرا کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی گیس مہیا کرے تاکہ چھوٹے تاجر مناسب قیمت پر شہریوں کو ایل پی جی گیس فراہم کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے