English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرابپور،چوری و ڈکیتی کی واردات،3 ش�ری موٹرسائیکلوں سے محروم

القمر

محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری کی واردات میں 3 شہری موٹر سائیکل سے محروم،زرعی اراضی سے موٹر چوری، اکری پولیس تھانہ کی حدود کرونڈی حسین پاتو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ایڈووکیٹ شاکر راجپر سے 125 موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مذکورہ روڈ پر رتڑ شاخ کے پاس ایک دوسری واردات میں رہزن استاد سردار لاشاری سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔مورو پولیس تھانہ کی حدود میں مویشی منڈی سے موٹر سائیکل چابی چور خالد آباد کے رہائشی ادل مری کی موٹر سائیکل چرا کر لے گیا،مورو پولیس تھانہ کی حدود دیہہ کھوکھر کے گاؤں میانی میں عمر کھوکھر، بدر دین کھوکھر اور آفتاب کھوکھر کے سولر پلانٹ پر لگی ہوئی موٹر چور چرا کر لے گئے متاثرہ افراد نے چوروں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے