پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چیک ریپبلک کے موٹر وے پر ٹرک میں چھپے 30 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا،جب کہ ان میں سے ایک خاتون تارکین وطن کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ چند تارکین وطن جرمنی کی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے تارکین وطن کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی حاصل کی جبکہ دارالحکومت پراگ سے 18 کلومیٹر شمال میں ڈی 8 موٹر وے کو بھی بند کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور کوئی مسافر فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
