English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی: نوٹی �کیشن جاری

elections

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی کرنے کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اب  9اکتوبر کو  ہونگے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا تھا، جسے اسمبلی میں کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا تھا، جس کے بعدالیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات  ملتوی کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے