لاہور: سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد نے عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کو عدالت عالیہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا،فاضل جج خالد ارشد اپریل میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے بطور ایڈمن جج تعینات ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ فاضل جج کی عدالت میں جناح ہاس ،عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات زیر سماعت تھے، زیر سماعت مقدمات میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر متعدد رہنما پیش ہوتے رہے۔

