English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن گرینڈ الائنس نے بلوچستان کی صورت حال پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا

APC on the situation in Balochistan

اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے جو بلوچستان میں صورتحال جاری ہے ہمارے الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہم اسپیکر سے ملیں گے انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو سننا چاہیے، اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی، اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا ہے جو افسوسناک بات ہے کیونکہ اگر سیاسی لوگ مایوس ہوں گے تو ایوان کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک ہونی چاہیے، ہمارے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہم اب پورے ملک میں نکل رہے ہیں اور ہمارے جلسے ہوں گے، ایک دن ہم تعین کریں گے جس میں پورے ملک میںاحتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے