English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں پا ک فر مان کلب اور کینٹ اسپورٹس کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کیشن کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید 2 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں اسٹو ڈینٹ اسپورٹس گراؤنڈ پر پاک فرمان کرکٹ کلب نے نیو گلستان کرکٹ کلب کو 53 رنز سے شکست دے دی۔ پاک فرمان کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شھازیب شا ہ نے 27،محمد دانش نے 23، محمد معز نے 19 اور امان خان نے 18 رنز بنائے۔ محمد حسن نے 18 رنز دیکر 4 جبکہ معز خان اور عبدل ہادی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیو گلستان کرکٹ کلب 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد رافع نے 26 اور مسو یر خان نے 17 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 4 رنز دیکر 4 جبکہ راو سفیان اور محمد صابر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ینگ فایٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کینٹ اسپورٹس نے ملیر فرینڈ س کو 34 رنز سے ہرا دیا۔ کینٹ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز بنائے۔ عا قب سعید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 80، محمد ابراہیم نے 29 اور شبیر قریشی نے 18 رنز بنائے۔ مدسر عالم نے 18 رنز دیکر 4، محمد فرحان نے 8 رنز دیکر 3 اور عادل علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملیر فرینڈ س 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد زکی نے 38، عمیر رفیق نے 36، سید روحان علی نے 32 اور عادل علی نے 21 رنز بنائے۔ شاھد علی نے 23 رنز دے کر 4 جبکہ شہباز قریشی اور سود یش نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے