ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد، منشیات اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

 حیدرآباد: پرانی سبزی منڈی حالی روڈ میں منشیات اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے نیا پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر نذر آتش کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی منتقلی کے بعد پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کا کام ہورہا ہے، جرائم پیشہ لوگوں نے پرانی سبزی منڈی کو اپنا مسکن بنالیا ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حالی روڈ پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا اڈہ چل رہا ہے اور پرانی سبزی منڈی میں خواجہ سراؤں نے بھی فحاشی کا اڈہ قائم کرلیا ہے۔

مظاہرین نے صوبائی وزیر شرجیل میمن، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور پرانی سبزی منڈی سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں