کراچی: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس ( او آئی سی سی آئی) نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔
او آئی سی سی آئی کی حکومت کو پیش کردہ تجاویز کے مطابق ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے اورنقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے۔ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کا استعمال کریں۔
او آئی سی سی آئی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اورصنعتوں کو سستی بجلی و گیس مہیا کی جائے۔
