ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا قیادت کی گرفتاری کیخلاف جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان

we will definitely hold a meeting

اسلام آباد: تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کےاسد قیصر نے جمعے کے روزپی ٹی آئی  کی قیادت کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری نئے انتخابات کراکر عوامی نمائندوں کو ایوان میں جگہ دلوائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ  اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ سے گرفتار کرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہواہے، ہمارے کامیاب جلسے حکومت کو ہضم نہیں ہورہے ہیں،  جس کی وجہ سے ہماری قیادت کو گرفتار کرکے کال کوٹھری میں بندی کیا گیا ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جعلی حکومت کے مینڈیٹ کو عوام قبول نہیں کررہی ہے، مہنگائی کرنے کے بعداشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کو پاگل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا  کے ساتھ پوری قیادت کھڑی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  کاکہنا تھا کہ  عوام دشمن قانون بنانے کے لیے ہمارے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ملک کو انارکی کی طرف نہیں لے جانا چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں