English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضائی حادثات کی 5سالہ رپورٹ جاری‘ 2023ء محفوظ ترین قرار

القمر

 

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کی جانب سے حادثات سے متعلق 5 سالہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں 2019 ء سے 2023 ء تک ہوائی حادثات اورواقعات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات کے لحاظ سے گزشتہ 5 سال میں سب سے محفوظ سال 2023 ء رہا۔ اکاؤ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 ء میں دنیا میں صرف ایک حادثہ ہوا،جس میں 72 افراد ہلاک ہوئے۔ 5 سال کے دوران پروازوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا تاہم 2023 ء میں بھی پروازوں کی تعداد 2019 ء کے کورونا سے پہلے کے ریکارڈ سے کم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے