English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس ایس پی قمبر کی قیام امن کی کوشش قابل عریف ہیں ، نوابزادہ میر نادر علی مگسی

القمر

قمبرعلی خان(جسارت نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نوابزادہ میر نادر علی خان مگسی نے کہاہے کہ ایس ایس پی ضلع قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک کی قیام امن کے حوالے سے کارکردگی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، ایم پی اے میر نادر علی خان مگسی نے کہاکہ ایس ایس پی ضلع قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک نے امن وامان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھاکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لارہے ہیں ہم ان کی بہترین اور قابل ستائش کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی محمد کلیم ملک اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت وجدوجہد کرکے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں ایسے پولیس افسر کی جر?ت کو سلام ہے اگر ایسے پولیس افسر کی امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی توان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے