English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیروت پر اسرائیلی حملے جاری؛ مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، مزید بہت کچھ ہونا ہے۔ اس کا اندازہ ہو رہا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے اب جنوبی لبنان اور بیروت سے ہٹ کر لبنان کے دیگر شہروں اور علاقوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ شب صیدون اور چند دوسرے علاقوں کو نشانہ بناکر کم و بیش 105 افراد کو شہید کردیا گیا۔ 360 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ صیدون شہر پر ایک بڑے حملے میں 27 افراد شہید ہوئے جبکہ عین الدلب نامی علاقے پر کیے جانے والے حملے میں پر کیے جانے والے حملے میں 30 سے زائد شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ بہت سے زخمیوں کو ملبے سے بروقت نکال لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے اس اعلان نے تشویش بڑھادی ہے کہ لبنان کے طول و عرض میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رہے گا۔ اسرائیلی فوج لبنان میں بہت اندر تک میزائل اور بم داغ رہی ہے۔

لبنان نے اسرائیلی حملے رُکوانے کے لیے سفارتی کوششیں بھی تیز کردی ہیں۔ فرانس کے وزیرِخارجہ ژاں نوئل بیرٹ اتوار کی شب بیروت پہنچے۔ وہ اس دورے میں لبنان کی کابینہ سے مشاورت کے علاوہ یورپی طاقتوں سے مشاورت کے بارے میں بھی بات کریں گے۔

لبنان کی حکومت چاہتی ہے کہ اس لڑائی کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کروائی جائے۔ دوسری طرف روس کے وزیرِاعظم میخائل مِشوسٹین آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ وہ ایرانی قیادت سے علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم تر بنانے کے لیے اجتماعی مذاکرات بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے