English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کا سیاحتی مقامات پر فلم ،ڈرامہ،برائیڈل شوٹنگ کی فیس میں کمی کااعلان

کراچی:سندھ حکومت نے سیاحتی مقامات پر فلم ،ڈرامہ ، برائیڈل شوٹنگ ودیگر کی فیس میں کمی کرنے  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی سیکریٹری کلچر کے وزیر ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ موہن جو دڑو لاڑکانہ، مکلی کی 2 لاکھ روپے سے فیس کم کرکے 50 ہزار روپے کی ہے جبکہ قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے فیس 30 ہزار روپے مقررکی ہے،  فیسزکم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہونگے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹڈجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس ایک لاکھ سے کم کرکے 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ،عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رانی کوٹ قلعہ کی نئی فیس 30 ہزار روپے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے