قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور کی 3ہزار سال قدیم تلوار مل گئی،جس کو اس دور کے فرعون سے منسوب بتایا گیا ہے ۔ مصر ی وزارت سیاحت اور نوادرات کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تلوار بحیرہ کے شہر ہوش عیسیٰ میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئی ۔ تلوار کانسی کی ہے جس پر موجود شاہی مہر سے پتا چلتا ہے کہ یہ مصر کے اس وقت کے حکمران فرعون رعمیس دوم کی فوج کی تلوار ہے۔
