ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں، بیرسٹرگوہر

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں، دو اراکین قومی اسمبلی کچھ دنوں سے پارٹی رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے جلد رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی کیلیے زحمت نہیں ہے وہ آئندہ بھی پرامن جلسوں میں شامل ہوتے رہیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا پر امن تھے اور ان کا کسی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور اور راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کیلیے اپنے قافلے کے ساتھ آرہے تھے لیکن ان کے قافلے پر گولیاں برسائی گئیں اور ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں۔آئینی ترامیم پر بات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک اس کا مسودہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا۔ہمیں پارلیمان کو مضبوط کرناچاہیے تاکہ آئین نہ توڑا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں