
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیو زم زم سی سی نے آل را?نڈر شعیب سونیجا کے عمدہ 33 رنز اور 20 کے عوض 2 وکٹوں کی وجہ سے ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لا?یٹ ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 سیزن1 میں تارا اسپورٹس کے خلاف انتہاء سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد صرف2 وکٹوں سے اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔ تارا اسپورٹس کے فیلڈروں نے بہت مایوس کیا اور اہم ترین مواقوں پر کء انتہاء آسان کیچ ڈراب کیئے جو ان کی شکست کی وجہ بنی۔اس موقع پر عباسی خانہ گراونڈ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کھتری برادری معروف شخصیت عمران چوڑی نے نیو زم زم کے آل راونڈر شعیب سونیجا کو شاندار 33 رنز اور 20 رنز۔لکے 2 اہم وکٹیں لینے پر مسلسل دوسری بار میں آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر میڈیا مینیجر محمد نظام، آرگنائزر شاہد تاو بھی موجود تھے۔ ٹورنا منٹ کے مزکورہ میچ میں دونوں ٹمیوں کو جیت کی تلاش تھی فاتح ٹیم نیو زم زم کے کپتان مبارک جی ڈبلیو نے ٹاس جیت کر حریف تارا اسپورٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جبکہ تارا اسپورٹس مقرررہ 20 اورز میں 8 وکٹیں کھو کر 142 رنز مجموعہ ترتیب دیا۔ رضوان عمران ہولی 42 رنز 38 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بناکر ٹاپ اسکور کئے۔
، راشد زیر والا نے 19 گیندوں عمدہ 31 رنز میں 3 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا جبکہ غنی تارا نے نے ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنا?۔ نیو زم زم سی سی کی جانب سے شعیب سونیجا نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے رنز 20 کے عوض حریف ٹیم کے بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ رکھاء، وقار حویلی نے دو وکٹیں۔ 38 دے کر حاصل کیں۔ جواب میں نیو زم زم سی سی نے 20 ویں.اوورز کی چوتھی بال پر 8 وکٹوں پر 143 کا ہدف حاصل کر کے دوسری کامیابی سمیٹ لی، فاتح ٹیم کی جانب سے آل راونڈر شعیب سونیجا نے 36 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے ذمدارانہ 33 بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، اسد نے جارحانہ 28 رنز 18 گیندوں7 چوکوں کی مدد سے بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، ظفر کھتری نے 17 اور محمد شعیب نے 15 رنز جوڑے۔ تارا اسپوریس کی جانب سے اشفاق ڈی ایس اور محمد ایوب نے عمدہ بولنگ کرتے ہو? دو دو وکٹیں چٹکائیں مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔
