English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹم سائوتھی نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی، ٹام لیتھم نئے قائد ہونگے

القمر

آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم سائوتھی کپتانی سے مستعفی ہوگئے، یہ فیصلہ انہوں نے سری لنکا میں ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد کیا،سائوتھی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کوسری لنکا میں دونوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد خود کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے ساتھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،ٹم سائوتھی کے مستعفی ہونے کے بعد ٹام لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے،35سالہ فاسٹ بولر نے سال 2022میں کین ولیمسن کے بعد ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور 14ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔ اس حوالے سے سائوتھی نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ قومی ٹیم کے مفاد میں کیا ہے،مستعفی کپتان ٹم سائوتھی نے بیان میں کہا کہ بلیک کیپس کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو اولین ترجیح دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے بہتر ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میدان میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیم کی بہترین خدمت کر سکتا ہوں تاکہ وکٹیں لیتا رہوں اور نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچز جتانے میں مدد دے سکوں،فاسٹ بولر ٹم سائوتھی نے سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
،اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھارت کے خلاف 16اکتوبر سے شروع ہونے والی3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے،تجربہ کار کیپر بلے باز ٹام لیتھم بھارت کے خلاف آئندہ3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس سے قبل وہ9 ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی قیادت کر چکے ہیں جب ولیمسن دستیاب نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے