English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے توانائی کے ذرائع ہمارا ہدف ہوں گے، ایران

take a big step to compete with Israel

تہران: پاسداران انقلاب نے اسرائیلی ہٹ دھرمی پر اسرائیلی توانائی اور گیس کےمنصوبوں پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے  کہا ہے کہ عالمی اداروں کو پابندی تو اسرائیل جیسے دہشت گرد ملک پر لگانی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہاکہ  اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے توانائی کے ذرائع ہمارا ہدف ہوں گے، اسرائیل کی ریفائنریز اور گیس فیلڈز پر بھی حملے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے داغے گئے 20 میزائلوں کوتباہ کر دیا ،لبنان کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائل کھلے میدانوں میں گرے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کو ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکا ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے کی حمایت نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے