English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا بھارت کے پاس جامع ترین اینٹی میزائل نظام ہے؟

غزہ اور جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد دنیا بھر میں ممالک فضائی حملوں سے موثر دفاع کے نظام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایسے میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا بھارت کے پاس جامع ترین اور بے داغ ترین میزائل شکن نظام ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت نے روس سے جدید ترین اینٹی میزائل ڈیفینس سسٹم S-400 کے تین اسکواڈرن حاصل کر رکھے ہیں۔ مزید سسٹمز اگلے سال تک ملنے کی توقع ہے۔

تین دن قبل ایران نے اسرائیل پر ایک ہی رات میں 200 سے زیادہ سپر سونک بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ ان میزائل کو فتاح ٹو کہا جاتا ہے۔ ایک فتاح ٹو میزائل ایک لاکھ ڈالر کا ہے۔ اسرائیل کے میزائل شکن نظام آئرن ڈوم میں اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنانے کی صلاحیت نہ تھی۔ خطے میں موجود امریکی بحری بیڑے اور امریکی بحریہ کی میزائل بیٹریوں نے ایرانی حملہ ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سوال یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے ممالک ایسے کسی بھی بڑے حملے کو مکمل ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ بھارت کا معاملہ بہت مختلف ہے کیونکہ اُسے اندرونی سطح پر بھی بہت سے گروپوں کی طرف سے انتہا پسندی اور علیٰحدگی پسندی کا سامنا ہے۔ شمال مشرقی بھارت کی ریاستوں میں ملک سے الگ ہونے کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کبھی اس طرح کا مناقشہ نہیں ہوا کہ نوبت ایک دوسرے پر میزائل برسانے تک پہنچی ہو۔ پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایسی سرحدوں کے حامل ہیں جن کے آس پاس اچھی خاصی آبادیاں، بلکہ شہر موجود ہیں۔ کسی بھی جنگ میں اگر میزائل حملوں کا آپشن اختیار کیا گیا تو بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا احتمال ہے۔

بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے نام پر خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان کی طرف سے اُسے زیادہ خطرات کا سامنا نہیں ہے مگر پھر بھی بھارتی قیادت اپنے عوام کو پاکستان سے ڈراکر غیر معمولی جنگی بجٹ کی راہ ہموار کرلیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے