ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں کل بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، پی ڈی ایم کا الرٹ جاری

rain enter Balochistan tomorrow

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤٔں سے 5 اکتوبر کو بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، بارشوں کے اس سسٹم سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 6 سے 7 اکتوبر تک بارشیں متوقع ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجگور، کیچ، کوئٹہ، آواران، لسبیلہ، ژوب، شیرانی، بارکھان اور حب میں بارش متوقع ہے، شدید بارشوں سے فصلوں، کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں متعلقہ حکام کو بارشوں کے سپیل کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں