English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک نگلینڈ ٹیسٹ سیریز میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی،سی پی او ملتان

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف ہے

ملتان (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی،میچز کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او نے پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں گزشتہ روز یہاں روٹ اور ا سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان، سی ٹی او سردار موارہن خان، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین، ڈی ایس پی مخدوم رشید را محمد طارق پرویز،ڈی ایس پی سپیشل برانچ سید اظہر رضا گیلانی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے پی سی بی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی پی او نے ٹیسٹ میچز کے پرامن انعقاد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا پاک،انگلینڈ ٹیسٹ میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا ئیں، تمام افسران اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں،میچز کے دوران تمام پلیئرزاورمنیجمنٹ سمیت شائقین کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ ،ٹیموں کی آمد کے وقت روٹس کو ہر صورت کلئیر رکھا جائے،ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں ا سٹیڈیم تک پہنچایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے ٹریفک منیجمنٹ کا مثر پلان تشکیل دیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے