English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قادیانیوں سے تعلقات اور لین دین حرام ہے، علماء کرام

القمر

کنری(جسارت نیوز)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی کنری کے بخاری چوک پر ایک روزہ عظیم الشان 49 ویں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کنری اور گردو نواح سے شیدایان ختم نبوت کے پروانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا احسان احمد،مولانا محمد عیسی سموں،مولانا قاری کامران ، مولانا راشد مدنی،مولانا تجمل حسین،مولانا مختار احمد، مولانا محمد حنیف سیال ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قادیانیوں سے کوئی لڑائی نہیں لڑائی ہے تو ایمان اور عقیدے کی لڑائی ہے،انہوں نے کہا کہ ہرسال کنری میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کا مقصد قادیانیوں کو عقیدے اور ایمان کی دعوت دینا ہے تاکہ وہ مرزا قادیانی کے دجل وفریب سے نکل کر وجہہ کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی کا دامن تھام کر اپنی دنیا وآخرت سنوار لیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ اور ایمان ہیکہ سرور کائنات نی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ کے آخری بنی ہیں اب کوئی نیا نبی پیدا نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ قادیانی پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں قادیانی مرزا قادیانی اور مرزا مسرور کے دجل وفریب کا شکار نہ ہوں عقیدہ ختم نبوت کو صحیح معنوں میں سمجھیں جوکہ قادیانیوں سے اوجھل رکھا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہمارے ایمان کے تحفظ کیلئے قربانیاں دیں اور ختم نبوت کا بول بالا کیا تب جاکر ہم تک عقیدہ اور نظریہ پہنچا،قادیانی نہ مسلمان اور نہ مسلمانوں کا حصہ ہیں قادیانیوں سے لین دین،تعلقات رکھنا اور تجارت کرنا حرام ہے مسلمان ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنے ایمان اور عقیدے کی حفاظت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے