English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ : لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 فوجی جوان شہید ہو گئے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی رات ہوا، جس میں “6 خوارج” بھی مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے جب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں وہ اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک یوسف علی ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان اور سپاہی جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کا تعلق فیصل آباد سے ہے  جب کہ دیگر پانچ جوانوں کا تعلق خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے