English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی بہنوں علیمہ و عظمیٰ خان کی بازیابی کیلیے بیلف مقرر

القمر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے بیلف مقرر کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے خالد یوسف چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چودھری پیش ہوئے۔عدالت نے فہیم داد کو بیلف مقرر کر دیا اور پیر 7 اکتوبر کو بیلف رپورٹ طلب کر لی۔اس سے قبل آج ہی علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگرسیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے فیصل چودھری کے ذریعے اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ان کی درخواست میں وفاق، آئی جی پولیس، ڈی آئی جی سیکیورٹی،ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تشویش ناک بات ہے کہ حکومت پُرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دے رہی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گزشتہ روز ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا، ابھی تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ کسی مقدمے کا بتایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق کسی بھی شہری کو بوقتِ گرفتاری وجوہاتِ گرفتاری سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے، مقدمات درج کیے بغیر گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیابی کے لیے عدالتی بیلف مقرر کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے