English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں غیر مسلم ملک میں آباد ہونے کی حمایت نہیں کرتا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے بہت بہتر ہے ، میں غیر مسلم ملک میں آباد ہونے کی حمایت نہیں کرتا ۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں آباد ہونے کی حمایت نہیں کرتے۔ دوسروں کی تقلید کرکے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اللہ کے احکامات پر عمل کرکے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن اگر والدین اللہ اور اس کے رسول کے خلاف حکم دیں تو ان کی اطاعت نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا سے بہت بہتر ہے، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکہ سے سینکڑوں گنا زیادہ ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان دنوں وہ 10 روزہ دورے پر کراچی میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے