English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کا دہشت گردی کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جب کہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے