ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کی بنیاد پر پی ٹی ایم پر پابندی لگائی، وفاقی وزیر اطلاعات

We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے کالعدم ٹی ٹی پی  اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کی بنیاد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ پی ٹی ایم تنظیم کے دہشت گرد گروپوں سے رابطے اور فنڈنگ کی تحقیقات  کررہے ہیں، پی ٹی ایم سے منسلک افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا اور پرچم کی بےحرمتی کی۔

انہوں نےمزید کہاکہ نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، پی ٹی ایم کے ساتھ رابطے کرنے والی تنظیموں کےلیے یہ وارننگ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں