ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی فرماں روا شاہ سلمان پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کے طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ رائل کلینکس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث ان کے طبی معائنے کی سفارش کی تھی جس کی بنا پر انہیں ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا کے مطلوبہ میڈیکل ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔ شاہی ایوان سے جاری بیان میں ان صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں