پیرس:القاعدہ کے بانی شیخ اسامہ بن لادن شہید کے بیٹے عمر بن لادن کو فرانس کی حکومت نے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ تاحکم ثانی ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے عمر بن لادن کو فرانس سے ملک بدری کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ کس ملک میں بھیجا گیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر بن لادن نے اپنے والد شیخ اسامہ بند لادن شہید کی سالگرہ کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی جس کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔
خیال رہے کہ عمر بن لادن کی شریک حیات برطانوی نژاد ہیں اور ان کے ساتھ ہی وہ برسوں سے نارمنڈی گاؤں میں مقیم ہیں جہاں وہ بطور مصور قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔

