English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ولی عہد ابوظبی سرکاری دورے پر ناروے پہنچ گئے

ناروے کے ہوائی اڈے پر ولی عہد ابوظبی شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا جارہا ہے

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر ناروے پہنچ گئے۔ اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری دورے کے دوران شیخ خالد ناروے کے ولی عہد ہاکون میگنس اور ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے اس سرکاری دورے میں ایک وفد بھی ان کے ساتھ ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے