English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں: عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق ہے نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینل بانٹنے سے، بھائی یہ کر کیسے لیتے ہیں آپ لوگ؟ کے پی حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا میکنزم تک نہیں ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز جلد پنجاب میں سولر پینل کا بھی منصوبہ لا رہی ہیں، کے پی حکومت نے بھی سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا ،پنجاب کا کسان مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے، مریم نواز کسانوں کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد شروع کر چکی ہیں، لاکھوں کسانوں کا درخواستیں دینا انکا مریم نواز پر اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت ہزاروں ٹریکٹرز تقسیم کرنے جا رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے لوگوں کو سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کیا ہے، مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈز میسر نہیں، صوبے کی عوام کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں مگر دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لئے تمام مسائل میسر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے