English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی ایم کو جرگہ کے نام پر متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کو جرگہ کے نام پر متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو جرگے کے نام پر کسی بھی صورت متوازی عدالت بنانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں پی ٹی ایم جرگے کو منعقد کرنے  سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے، لیکن جرگہ قبائلی عمائدین کا ہوتا ہے۔ ایسے اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں  کو بلانا یا لے کر آنا جرگہ نہیں کہلاتا، یہ کچھ اور کہلاتا ہے۔

وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ ایک جانب یہ جرگہ اور دوسری جانب عدالت کہلاتا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی متوازی عدالت کے قیام کی کسی صورت میں بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ  پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کی وجہ یہ ہے کہ ایک جانب یہ اسٹیٹ کو اور پولیس کو گالیاں دیتے ہیں، ساتھ ساتھ نسلی امتیاز کو بھڑکا کر قسم میں تقسیم پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی قوم کے حقوق کی بات کریں لیکن غلیظ زبان استعمال کرنا تو کسی قیمت پر مناسب نہیں۔ یہ  نہیں ہو سکتا کہ قوم کو حکومت کے خلاف کھڑا کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے