English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں ایک اور نشست کھو دی

القمر

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں ایک اور نشست کھو دی۔ کوئٹہ سے کامیاب رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج کو الیکشن ٹربیونل نے ڈی سیٹ کرتے ہوئے حلقے کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے بدھ کو حلقہ پی بی44کوئٹہ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے عبیداللہ گورگیج کی کامیابی کے خلاف نیشنل پارٹی کے امیدوار عطاء محمد بنگلزئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ درخواست میں کہ آگیا تھا کہ فارم45کے مطابق نیشنل پارٹی کے عطاء محمد بنگلزئی نے سب سے زیادہ 6488 ووٹ لیے لیکن ان کی بجائے فارم 45میں 829ووٹوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو فارم47میں بوگس ووٹوں سے کامیابی دلوائی گئی ۔ عدالت نے سولہ پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ان 16 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ٹمپر کیے گئے ۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ عبید اللہ گورگیج کوصرف سولہ پولنگ اسٹیشنز پر 6530 ووٹ کیسے پڑے،بقیہ 67 پولنگ اسٹیشنز پر انہیں 595 ووٹ ملے ۔کامیاب امیدوار اور ان کے وکلا اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ فیصلے کے بعد درخواست گزار نیشنل پارٹی کے حاجی عطاء محمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وکلا نے کیس جیتنے کے لیے دن رات محنت کی، حلقے کے عوام کی جدو جہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اس سے قبل الیکشن ٹریبونل پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو بھی ڈی نوٹی فائی کر چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر چکے ہیں ۔ اس طرح بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی جنرل نشستوں کی تعداد 14 رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے