اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان بار کونسل نے حکومتی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرتے ہوئے آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اس کے ساتھ وکلا تنظیموں کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی خدوخال ہیں، آئین کے بنیادی خدوخال کیخلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی،عدالت قراردے کہ مجوزہ ترمیم آئین توڑنے کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا بل غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو بل پیش کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
