English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیمیا کا نوبیل انعام امریکی اوربرطانوی محققین کے نام

کیمیا کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے 2برطانوی اور ایک امریکی ماہر کے نام کا اعلان کیا جارہا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور برطانیہ کے 3محققین کو پروٹین کی بناوٹ، اس کے اثر انداز ہونے اور زندگی پر اس کے اثرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت پر نوبیل انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کیمیا کا نوبیل پرائز برطانیہ میں قائم ریسرچ لیبارٹری گوگل مائنڈز سے وابستہ ڈیمس ہاسابیس، جان جمپر اور امریکی شہر سیاٹل کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ڈیوڈ بیکر کو دیا گیا ہے۔ محققین نے امینو ایسڈ اور پروٹین کے اسٹرکچر کے درمیان تعلق کو واضح کیا۔ یہ کیمسٹری میں خاص طور پر بائیو کیمسٹری میں کئی دہائیوں سے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے