واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کملا ہیرس نے اپنی اس بات کے ثبوت میں اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کو مثال کے طور پر پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں‘ ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بنے‘ ہمیں ایران کو روکنا ہوگا۔ اس موقع پر میزبان نے یہ پوچھا کہ کیا آپ چین کو ایران سے بڑا امریکا کا دشمن نہیں سمجھتیں تو کملا ہیرس نے کہا کہ نہیں‘ ہمیں ایران کی جانب توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
