ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 64 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں جو روٹ اور ہیری بروک نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنائے، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنے گزشتہ روز کے ا سکور 96 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، زاک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ 113 کے مجموعی اسکور پر زاک کرائولی 78 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے تو نئے آنے والے بلے باز بین ڈکٹ نے جو روٹ کیساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری جب بین ڈکٹ 84 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد جو روٹ اور ہیری بروک نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا، اس دوران جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہیری بروک نے بھی شاندار سنچری مکمل کی ، دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنائے ہیں جبکہ ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں