English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ:بنگلادیش کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

شارجہ:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے عالمی ایونٹ کے تیرہویں  میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان اس میچ میں ویسٹ انڈیز  کی ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی تھی۔

رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے تین، تین میچ کھیل چکی ہیں، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ 2 میں ناکامی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے