English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ:پاکستان کے خلاف 800سے زائد رنز بنانے والی  پہلی ٹیم

ملتان:پاکستان کے خلاف 800 سے زیادہ رنز  بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز انگلینڈ نے حاصل کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے  ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور یوں وہ پاکستان کے خلاف 800 سے زیادہ رنز بنانے والی  پہلی ٹیم قرار پائی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے 20 سال پہلے بھارت کا بنایا ہوا 675 رنز ریکارڈ اپنے نام کیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا صرف چوتھی بار ہوا ہے کہ کسی اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں۔اس سے قبل سری لنکا نے یہ کارنامہ 1997 میں بھارت کیخلاف سرانجام دیا تھا،جس میں آئی لینڈرز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 952 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے، تاریخ میں 800 سے زائد کے 4 ٹوٹل میں سے 3 انگلینڈ کے ہیں۔ اس سے پہلے 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے