ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فضائیہ نے لبنان میں بموں کی بارش کردی، 5 ہیلتھ ورکر شہید

Israeli attacks

بیروت: اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں دہشت گرد کارروائیوں کے بعد لبنا ن میں اپنی جارحانہ حملے شروع کردیے، صیہونی فوج کے طیاروں نے لبنان کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں طبی امداد کی فراہمی میں مصروف5 ہیلتھ ورکر  شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری میں 5 طبی کارکنان شہید  اور 12 سے زائد شہری زخمی ہوئے، ابتدائی طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو کاموں میں مشغول افراد کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں