English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کرنا اور بلیک میل کرنا تھا: طلال چوہدری

political burial

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

 فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کوئی عام اجلاس نہیں ہے، دنیا بھر سے وفود آ رہے ہیں، ایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی صرف مذمت نہیں انکی مرمت بھی کریں گے، چینیوں پر حملہ کرنیوالے اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرنے والوں میں صرف نام کا فرق ہے،ایس سی او کسی کا سیاسی بھلا نہیں یہ پاکستان کی بات ہے، پاکستان کی معیشت اس سے چلے گی، اسٹاک ایکسچینج چلے گی اور روپیہ تگڑا ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا ایس سی او کانفرنس کوئی عام کانفرنس نہیں، 200 سے زیادہ بین الاقوامی وفود اسلام آباد آئیں گے، ایس سی او میں چین، روس اور ان ممالک کی تعداد زیادہ ہے جو اسرائیل مخالف ہیں۔ جب چینی صدر نے پاکستان آنا تھا تو 2014 میں دھرنا دیا گیا، فارن فنڈنگ کی بات ہوئی تو پتا لگا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں کے پیسے ہیں، فارن فنڈنگ کے معاملے پر اسٹے پر اسٹے ملتا رہا، یہ سب کچھ جان بوجھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی جو اداروں اور ملک کے مفاد پر حملہ کرے، ایس سی او کانفرنس سے کس کا فائدہ ہوگا؟ پاکستان کا، ملکی معیشت کا، آپ اس وقت احتجاج کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ کہتے ہیں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کی فکر ہے، آپ کو کون بتاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا ایس سی او میں مختلف ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے، آپ دنیا کو کیا بتانا اور دکھانا چاہ رہے ہیں؟ 2014 میں دھرنا سی پیک روکنے کے لیے کیا گیا، آئینی اور انسانی حقوق ان لوگوں کیلئے ہوتے ہیں جو آئینی دائرہ کار میں احتجاج کریں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے