English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے موثر منصوبہ بندی ناگزیرہے ،مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کے اجلا س کی صدارت کررہی ہیں

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنیکے لیے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے
جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ائر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے