واشنگٹن: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس کیو براؤن جونیئر نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا امریکا بڑی جنگ کیلئے تیار ہے؟۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے ٹھکانوں پر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق خطے میں 2 سے 3 ہزار امریکی فوجی بھیجے جا رہے ہیں، خطے میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر پینٹاگون میں امریکی دفاعی حکام کی بیٹھکیں جاری ہیں۔
امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس کیو براؤن جونیئر نے پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگوں میں اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ کیا امریکی فوج میں چین اور روس کا فوری جواب دینے کی صلاحیت ہے؟ کیا امریکا بڑی جنگ کے لیے تیار ہے؟۔

